نئی دہلی،24/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ میں کانگریس کے سربراہ رامیشور اوراؤں نے کہا کہ پارٹی یہاں اسمبلی انتخابات مقامی مسائل پر لڑ رہی ہے۔ان کا الزام ہے کہ بی جے پی ریاست میں ایودھیا رام مندر کے مسئلے کو اٹھا کر سرکاری ناکامی سے لوگوں کی توجہ بھٹکانا چاہتی ہے۔ اوراؤں کا یہ تبصرہ بھاجپا کے سربراہ امت شاہ کی طرف سے جھارکھنڈ کی انتخابی ریلیوں میں ایودھیا کا معاملہ کرنے کے کچھ دن بعد آیا ہے۔شاہ نے کانگریس پر سپریم کورٹ میں اس معاملے میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام لگایا تھا۔سابق آئی پی ایس افسر اوراؤں کو اگست میں جھارکھنڈ کانگریس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اب گروپ بندی میں کمی واقع ہوئی ہے اور الیکشن کے بعد ریاستی یونٹ کے عہدوں کوتشکیل نوکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی تھی جو رکاوٹوں پیدا کر رہی تھی لیکن ایسے گروہ جو رکاوٹ پیدا کررہے تھے، وہ پارٹی سے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر اجے کمار، سکھ دیو بھگت اور پردیپ کمار با ل مچ جا چکے ہیں۔اوراؤں نے کہا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کانگریس-راشٹریہ جنتا دل وزیر اعلی رگھبر داس کے زیر قیادت بی جے پی حکومت کو روکنے کے ایماندارانہ کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ریاست کی سڑکوں کی خراب حالت، آلودہ پانی اور بجلی کی فراہمی، اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ریاست کے اسکولوں کی خراب صورتحال اور تعلیم میں معیار کی کمی کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔اوراؤں نے کہاکہ ہم مقامی مسائل پر الیکشن لڑ رہے ہیں نہ کہ قومی مسائل پر۔انتخابی ریلیوں میں امت شاہ کی طرف سے ایودھیا رام مندر کا معاملہ اٹھانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک فضول کوشش ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی اس معاملے کا حل نکل چکا ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ بی جے پی حکومت لوگوں تک روزی روٹی پہنچانے میں ناکام رہی ہے تو وہ توجہ بھٹکانے کے لئے ایودھیا جیسے معاملے اٹھا رہی ہے۔ان سے جب انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے قوم پرستی کا سہارا لینے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ریاست میں تمام قوم پرست ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبائلی قوم پرست لوگ ہیں اور اس وجہ سے بی جے پی ہمیں قوم پرستی کی تعلیم نہیں دے سکتی ہے۔ریاست میں کانگریس سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست میں موب لنچنگ اور فاقہ کشی کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔جے ایم ایم کانگریس اور آر جے ڈی نے انتخاب سے قبل اتحاد کا اعلان ریاست میں کیا ہے اور مشترکہ طور پر ہیمنت سورین کو وزیر اعلی کا چہرہ قرار دیا ہے۔جھارکھنڈ میں پانچ مراحل میں 30 نومبر سے لے کر 20 دسمبر کے درمیان انتخاب منعقد کئے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔